X

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال بلاک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی اور پانچویں منزل پر لگی ہے،ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔۔اسٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں