X
UrduPoint

قومی اسمبلی نے این اے 48 اسلام آباد کے دیہی علاقے میں قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے این اے 48 اسلام آباد کے دیہی علاقے میں قبرستان کے لئے اراضی مختص کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کی قرارداد منظور کر لی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں این اے 48 سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں