X

موٹروے سےجانے کا مشورہ دینے والے کہاں گئے؟ سابق وزیراعظم نوازشریف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ کیا گیااور لودھراں الیکشن میں جیت پرخوشی کا اظہار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف کا جی ٹی روڈ سے جانا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اس پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ایک صاحب نے کہا کہ آپ جہاز سے راولپنڈی چلے جائیں۔

وہ کہاں گئے جنہوں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا تھا۔طلال چودھری نے کہاکہ اب تک جوہواجزوی کامیابی ہے نوازشریف کی واپسی اصل فتح ہوگی۔ ہماری جیت صرف اس میں ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے آپ کے ساتھ کھڑا ہونا تھا انہوں نے آپ کی ٹانگیں کھینچی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں