نجی تعلیمی ادارے سے نکالی جانے والی بچی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

بدھ 14 فروری 2018 17:43

نجی تعلیمی ادارے سے نکالی جانے والی بچی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نجی اداروں میں کسی بھی شکایت پر پیرا کے قواعد کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی تعلیمی ادارے سے نکالی جانے والی بچی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر کریم خواجہ کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بچی کو 19 جنوری 2018ء کو سکول سے نکالا گیا تھا۔ اس کے رویئے کے حوالے سے انتظامیہ کو شکایات تھیں تاہم 2 فروری کو اسے دوبارہ سکول میں بحال کر دیا گیا ہے اور یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :