شہری پر تشدد، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ذوالفقار شاہ نے ڈی ایس پی خالد ٹیپو کے خلاف آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا

بدھ 14 فروری 2018 17:43

شہری پر تشدد، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ذوالفقار شاہ نے ڈی ایس پی خالد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) ٹریفک پولیس اور شہری پر تشدد کے معاملے پر ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ذوالفقار شاہ نے ڈی ایس پی خالد ٹیپو کے خلاف آئی جی سندھ کو خط لکھ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی خالد ٹیپو کے خلاف ایس ایس پی سینٹرل ٹریفک نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو ڈی ایس پی خالد ٹیپو نے گلشن اقبال کے ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں پر تشدد کیا اور گالیاں دیں،موبائل میں ویڈیو بنانے پر شہری قاضی کبیر کا موبائل فون بھی توڑ دیا،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے خالد ٹیپو کے گھریلو استعمال کی گاڑی لفٹر کے ذریعے اٹھائی تھی۔ روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہورہا تھا،چار روز گذر جانے کے باوجود ڈی ایس پی خالد ٹیپو کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی،جس سے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :