X
UrduPoint

تھر اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹس کے ماحولیاتی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے

وفاقی وزیر مشاہد الله خان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ تھر اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹس کے ماحولیاتی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی ایک فلٹر ہے جو چمنیوں میں لگایا جاتا ہے۔ ان دو پاور پلانٹس سے ماحول پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں