وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے یوکرائن کی تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پولوبوکن کی ملاقات

پاکستان یوکرائن کے ساتھ تمام شعبوں میں موجودہ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے،رانا تنویر حسین

بدھ 14 فروری 2018 17:48

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے یوکرائن کی تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے یہ تعلقات مزید بامقصد ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات یوکرائن کے برآمدات بارے خصوصی سرکاری ادارہ کی تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پولوبوکن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اولاکسندرخلان کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے یوکرائن کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً تجارت، معیشت، دفاع ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں موجودہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور یوکرائن کے دفاعی شعبہ میں موجودہ تعاون کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :