پاکستان پیٹرولیم کا راولپنڈی میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

جمعہ 9 مارچ 2018 23:07

پاکستان پیٹرولیم کا راولپنڈی میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان پیٹرولیم نے راولپنڈی میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے شراکت داروں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان آئل فیلڈ ز لیمیٹیڈ کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔دریافتی کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2017 میں ہوا جسے 3395 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہی خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 2 اعشاریہ 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی اور ساتھ ہی ہندرہ سو پچاس بیرل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :