مکہ المکرمہ کے معروف ہوٹل کے کھانوں میں پکے ہوئے چوہے ملنے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 مارچ 2018 00:04

مکہ المکرمہ کے معروف ہوٹل کے کھانوں میں پکے ہوئے چوہے ملنے کا انکشاف
مکہ المکرمہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 9مارچ 2018ء):مکہ المکرمہ کے معروف ہوٹل کے کھانوں میں پکے ہوئے چوہے ملنے کا انکشاف ہوا ہے ،جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے اس ہوٹل کو بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی شاہراہ عبداللہ خلیفی پر العتیبیہ کے مقام پر واقع معروف ریستوران میں ایک خاتون نے کھانے کا آرڈر دیا لیکن جب اس کو کھانا فراہم کیا گیا تو یہ دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئی کہ اس کے کھانے میں پکے ہوئے چوہے موجود تھے۔

خاتون نے انتظامیہ کو اس بات کی شکایت کی تو انتظامیہ نے مذکورہ ہوٹل پر چھاپہ مارا۔چھاپہ مارنے پر انتظامیہ نے ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ناقص پایا جس پر ہوٹل کو بند کر دیا گیا اور وہاں موجود کھانے کو تلف کر دیا گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے عملے کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔