X

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا

گجرات(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) :ملک میں سیاستدانوں پرجوتے پھینکنے کاکلچرپھیلنے لگا،،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا،جس پرپی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ شخص کوپکڑکرتشدد کانشانہ بناڈلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔

پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام ہے۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف پرلاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا جبکہ سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پرسیاسی پھینک دی گئی۔ان واقعات کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں