Live Updates

ن) والوں کو ختم نبوت کے معاملے پر جوتے پڑے ،بدلہ پی ٹی آئی سے لینا چاہتے ہیں ‘ فواد چوہدری

نواز شریف کو جوتا پڑنے کے بعد (ن) والے عمران خان کی طرف جوتا پھینک کر معاملہ برابر کرنا چاہتے ہیں ،انہیں شرم آنی چاہیے

منگل 13 مارچ 2018 21:32

ن) والوں کو ختم نبوت کے معاملے پر جوتے پڑے ،بدلہ پی ٹی آئی سے لینا چاہتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والوں کو ختم نبوت کے معاملے پر جوتے پڑرہے ہیں لیکن وہ اس کا بدلہ تحریک انصاف سے لینا چاہتے ہیں ،لیگی رہنمائوں پر جوتے پھینکنے کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ہونے والے واقعات میں (ن) لیگ کے لوگ ملوث ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔

گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکے جانے پر اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر نواز شریف اور دیگر رہنمائوں پر جو تے اچھالے جارہے ہیںاور اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث نہیں۔ (ن) لیگ والوں نے پہلے فیصل آباد میں منصوبہ بنایا اور اب گجرات میں یہ حرکت کی گئی ہے ،جیسے فیصل آباد کے واقعہ میں (ن) لیگ شامل تھی یقینا گجرات کے واقعہ میں بھی (ن) لیگ ہی ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی سیاست میں یہ اقدامات اچھی روایت نہیں اور یہ قابل مذمت ہے اور اگر یہ سلسلہ چل پڑا تو پھر خدا ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے نواز شریف کو جوتا پڑنے کے بعد عمران خان کی طرف جوتا پھینک کر معاملہ برابر کرنا چاہتے ہیں جو واحیات حرکت ہے اور انہیں اس پر شرم آنی چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات