X
UrduPoint

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کو ایک اور خوشخبری کر دی

اب بلوچستان کا وزیرِ اعظم لانے کے لیے جدوجہد کرینگے، عبدالقدوس بزنجو کا اعلان

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) :بلوچستان کے چئیرمین سینیٹ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کو ایک اور خوشخبری کر دی۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ تو بلوچستان کا لے آئے،اب بلوچستان کا وزیرِ اعظم لانے کے لیے جدوجہد کرینگے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں وزیرِ اعظم بلوچستان سے لانے کے لیے فائٹ کرینگے ۔

اب بلوچستان کو ماضی کی نظر سے نہ دیکھا جائے، آبادی کی بجائے رقبے کے لحاظ سے وسائل فراہم کرے۔سینیٹ کی چیئرمین شپ بلوچستان کو ملنا بہت بڑی کامیابی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس صوبے کے قوم پرستوں نے ہماری حمایت کرنے کی بجائے منفی باتیں کیں جس سے ملک بھر میں بلوچستان کی بدنامی ہوئی۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جمہوریت کے چیمپئین اور باتوں کے سٹیج ماسٹر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ صوبے کے عوام اب جاگ چکے ہیں۔ اگلے الیکشن میں بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے والوں کو سامنے لائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں