کیپٹن (ر)صفدر نے نوازشریف کی مشکلات کا کربلا سے موازنہ کر دیا

نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عزت کے لئے لڑرہے ہیں، آج سیاہی پھینکی اور جوتے مارے جارہے ہیں،یہ کربلا سے بڑی سزا تو نہیں،کیپٹن (ر)صفدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 21:02

کیپٹن (ر)صفدر نے نوازشریف کی مشکلات کا کربلا سے موازنہ کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) :کیپٹن (ر)صفدر نےسابق وزیر اعظم نوازشریف کی مشکلات کا کربلا سے موازنہ کر دیا۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عزت کے لئے لڑرہے ہیں، آج سیاہی پھینکی اور جوتے مارے جارہے ہیں،یہ کربلا سے بڑی سزا تو نہیں۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے اس دوران انہوں نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی۔

انکا کہنا تھا کہ بھٹو کا نظریہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نظریہ ایسے شخص کو نہیں دینا چاہتے جو کسی کے قدموں میں بیٹھ جائے۔

(جاری ہے)

بھٹو اور بینظیر کا نظریہ کسی نے زندہ کیا تو وہ نواز شریف نے زندہ کیا ہے۔ کیا نواز شریف کو عدالتوں اور سزاؤں سے روکا جاسکتا ہے۔ قائد کے لئے تختہ دار پر چڑھنا پڑا تو پہلے چڑھیں گے۔اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر نےسابق وزیر اعظم نوازشریف کی مشکلات کا کربلا سے موازنہ کر دیا۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عزت کے لئے لڑرہے ہیں، آج سیاہی پھینکی اور جوتے مارے جارہے ہیں،یہ کربلا سے بڑی سزا تو نہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شریف خاندان کو اپنی مشکلات کو اسلام کے مقدس حوالہ جات سے منسوب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔