پیپلزپارٹی نے فلاحی جمہوری اور مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایک لازول تاریخ رقم کی ،بلاول بھٹو زر داری

منگل 13 مارچ 2018 22:13

پیپلزپارٹی نے فلاحی جمہوری اور مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایک لازول ..
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فلاحی جمہوری اور مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایک لازول تاریخ رقم کی ،? 50سالہ دور ہماری عظیم قربانیوں سے بھرا پڑا ہے وہ منڈی بہاوالدین میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور عہدیدران کی بڑے تعداد موجود تھی ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے میری ماں کا ساتھ دیا اور اسی لازوال جذبہ سے میرے ساتھ کھڑے ہیں جو کہ میرے لئے حوصلہ افزائ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عزم کو جاری رکھنا ہے میرے نانا نے پہلی مہم سازی مہم کا آغاز کیا اور عوام نے انکا بھرپور ساتھ دیاآپ بھی پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں ، آج ہمارے معاشرے میں بے یقینی کی فضائ ہے اس نازک صورتحال میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دوردراز علاقوں کے عوام سے رابطہ کیا جائے اس بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی عوام کے حقوق کی فراہمی پر رکھی گئی ہے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ میں آپکی امیدوں پر پورا اتروں گا آپ میرا ساتھ دیں تاکہ پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :