چئیرمین سینیٹ پر تنقید ن لیگ کو مہنگی پڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اپریل 2018 11:30

چئیرمین سینیٹ پر تنقید ن لیگ کو مہنگی پڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اپریل 2018ء) : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر تنقید حکومتی جماعت ن لیگ کو مہنگی پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے تین ایم این ایز نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تین لیگی ایم این ایز کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہوا۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے تین ایم این ایز نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں ایم این اے جام کمال ، میر دوستین ڈومکی اور خالد مگسی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان رہنماؤں نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کے بعد اب پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ، جلد ہی ان کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔