مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم وزیر مستعفی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 20:08

مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم وزیر مستعفی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر آ گئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم وزیر مملکت جام کمال مستعفی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب اس کی قیادت کو مختلف کیسسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تودوسری جانب پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لیے ایک اور بڑی خبر آ گئی ہے جہاں سے تعق رکھنے والے وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال مستعفی ہو چکے ہیں۔جام کمال کا استعفیٰ منظور ہو چکا ہے جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :