کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت،پاکستان نے دبنگ قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

پاکستان کا 6 اپریل کو ایک بار پھر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان،کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھیجنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 20:18

کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت،پاکستان نے دبنگ قدم اٹھانے کا اعلان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ):کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت،پاکستان نے دبنگ قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان نے 6 اپریل کو ایک بار پھر یوم یکجہتی کشمیر منانےکے علاوہ کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھیجنے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 6 اپریل کو ایک بار پھر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کررہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت بدترین دہشت گردی کی مثال قائم کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ دو روز میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔بھارتی حکمرانوں کی پشت پناہی سےایل او سی پرحالات خراب ترہورہےہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھیجے گا اور سفارتی سطح پر اس معاملے کو خوب اٹھائے گا۔برادر اسلامی ممالک نے کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے جبکہ دنیا بھی پاکستانی موقف کی تائیدکرتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 6اپریل کو کشمیر سے اظہار کیجہتی کے لیے ایک بار پھر یوم یکجہتین کشمیر منایا جائے گا۔یاد رہے کہ عام طور پر 5 فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سال میں دوسری بار یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔