X

گورنر پنجاب کی اے پی این ایس کے نو منتخب

صدرحمیدہارون،سیکرٹری جنرل سرمد علی اور دیگر عہدیداران کو مبارک باد

لاہور۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدرحمیدہارون ،سیکرٹری جنرل سرمد علی اور دیگر عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔

گورنر پنجاب نے نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صحافیوں نے جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور اداروں کے تقدس کو بر قرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اخباری صنعت اور اس سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں