معیاری اور اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اقبال جھگڑا

یونیورسٹی کے 414 طالبات کو اسناد دیں، جن میں سی46 نے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاںکارکردگی پر طلائی تمغے حاصل کئے

منگل 3 اپریل 2018 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ معیاری اور اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت موثراقدامات اٹھارہی ہے۔ وہ بینظیربھٹووویمن یونیورسٹی کی جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررضیہ سلطانہ، وائس چانسلراسلامیہ کالج یونیورسٹی، حبیب احمد خان ،اساتذہ، فارغ التحصیل ہونے والی طالبات اور ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس موقع پر یونیورسٹی کے 414 طالبات کو اسناد دیں، جن میں سی46 نے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاںکارکردگی پر طلائی تمغے حاصل کئے۔ گورنر نے فارغ التحصیل طالبات خصوصا نمایاں کامیابیوں کی بنا پر طلائی تمغے حاصل کر نے والوں کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا ۔انہوں نے طالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی مسلسل محنت اور بھرپور محنت کے صلے میں بالآخر اپنی زندگی کے ایک نئے دور میںداخل ہورے ہیں جہاں انہیں نئے چیلنج بھی درپیش ہوں گے اور مواقع بھی ان کے منتظرہوں گے اورتوقع ظاہر کی کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے اورملک وقوم کی ترقی میں بھرپورکردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :