Live Updates

فوزیہ قصوری کے الزامات سے دلی دکھ پہنچا

خاتون رہنما کی تحریک انصاف کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، تاہم نظریے کے بارے میں وہ لوگ بات کر رہے ہیں جو یونین کونسل کا الیکشن تک نہیں لڑ سکتے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 2 اپریل 2018 23:08

فوزیہ قصوری کے الزامات سے دلی دکھ پہنچا
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ فوزیہ قصوری کے الزامات سے انہیں دلی دکھ پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما فوزیہ قصور کے الزامات پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری کی تحریک انصاف کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں۔

انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ تاہم ان کے الزامات پر بے حد دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ نظریے کے بارے میں وہ لوگ بات کر رہے ہیں جو یونین کونسل کا الیکشن تک نہیں لڑ سکتے۔ فوزیہ قصوری کی نظر میں پارٹی صرف تب ہی نظریاتی ہوگی جب انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے، ورنہ نہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ فوزیہ قصوری نے اختلافات کا معاملہ میڈیا پر اٹھا کر بہت غلط کیا ہے۔ انہوں نے خود تحریک انصاف میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ فوزیہ قصوری کے ن لیگ کی قیادت سے رابطے بھی قائم ہیں۔ عمران خان کی تفصیلی گفتگو ملاحظہ کیجیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات