عالمی سطح پر پرامن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سکرین ٹوررزم کا کلیدی کردار ہے ، اپنی تاریخی ثقافت ،قومی ورثے اور زبان کو فروغ دیکر تاثر کی جنگ میںہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے،

بحیثیت قوم ہم دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں،شمالی علاقہ جات میں جنگلات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میںحیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے مقامی آبادی کی خدمات قابل تحسین ہیں، ماحولیات کے تحفظ ،حیاتیاتی تنوع ،سیاحت کے فروغ ،بدلتے ہوئے منظر نامے کو نئی نسل تک بہتر اور تیز رفتاری سے پہنچانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے ،میڈیا نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے،نوجوان نسل کو ملکی سیاحت کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے، پاکستان کا قدرتی حسن قابل دید ہے،عارف امین اور غلام رسول نے شمالی علاقوں کو کتاب میں خوبصورتی سے نمایاں کیا ہے،کسی بھی موضوع پر کتاب کی تیاری ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے ،مصنف کو کئی مشکل مراحل سے گذرنا پڑتا ہے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی کتاب "دیو سائی کے رنگ " کی تقریب رونمائی اور پینٹگز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 2 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پرامن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سکرین ٹوررزم کا کلیدی کردار ہے ، اپنی تاریخی ثقافت ،قومی ورثے اور زبان کو فروغ دیکر تاثر کی جنگ میںہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے، بحیثیت قوم ہم دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں،شمالی علاقہ جات میں جنگلات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میںحیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے مقامی آبادی کی خدمات قابل تحسین ہیں، ماحولیات کے تحفظ ،حیاتیاتی تنوع ،سیاحت کے فروغ ،بدلتے ہوئے منظر نامے کو نئی نسل تک بہتر اور تیز رفتاری سے پہنچانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے ،میڈیا نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے،نوجوان نسل کو ملکی سیاحت کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے، پاکستان کا قدرتی حسن قابل دید ہے،عارف امین اور غلام رسول نے شمالی علاقوں کو کتاب میں خوبصورتی سے نمایاں کیا ہے،کسی بھی موضوع پر کتاب کی تیاری ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے ،مصنف کو کئی مشکل مراحل سے گذرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کی شام مقامی ہوٹل میں کتاب "دیو سائی کے رنگے " کی تقریب رونمائی اور پینٹگز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔غیر ملکی سفیروں ،بیوروکریٹس ،کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کارپوریٹ نے ملکی مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قدرتی حسن قابل دید ہے،عارف امین اور غلام رسول نے شمالی علاقوں کو کتاب میں خوبصورتی سے نمایاں کیا ہے۔

کتاب سے پاکستان کی حقیقی خوبصورتی کو سامنے لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف سمیت دیگر عالمی و قومی ادارے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ ،حیاتیاتی تنوع ،لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی موضوع پر کتاب کی تیاری ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے ،مصنف کو کئی مشکل مراحل سے گذرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ ،حیاتیاتی تنوع ،سیاحت کے فروغ ،بدلتے ہوئے منظر نامے کو نئی نسل تک بہتر اور تیز رفتاری سے پہنچانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے ،میڈیا نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کے باعث بہت سے شعبوں کی طرح سیاحت ،فلم کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ،گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں فلمیں کم بن رہیں ہیں ایسی صورت میں اس طرح کی کتابیں اور لٹریچر پاکستان کے خوبصورت مناظر دنیا تک پہنچانے میں بہت اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جہاں دیگر شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائیں ہیں وہی پر پہلی فلم پالیسی کا اجراء بھی کیا ہے۔

انہوں نے سکرین ٹوررزم سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خوبصورت مناظر کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے سکرین ٹوررزم بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے والی اس کتاب کو پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانوں ،ملک بھر کے ایئر پورٹس ،نیشنل لائبریری میں رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملکی سیاحت کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے دیوسائی کے رنگ کتاب کی اشاعت اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر کو پینٹگز کی صورت میں سامنے لانے کی اس کاوش پر منتظمین اور فو ٹوگرافرز کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے نجی ٹی وی چینل کے نمبروں کی تبدیلی کی اطلاعات موصول ہورہیں ہیں۔

کیبل نیٹ ورک پر نجی ٹی وی چینل کی نمبروں میں تبدیلی یا قانونی ٹی وی چینل کی بندش غیر قانونی امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا کے احکامات کے بغیر ٹی وی چینل کی بندش پر کپبل نیٹ ورک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیمرا نے بھی نوٹس لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :