X

مودی کی مبارکباد دھری کی دھری رہ گئی،بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ) :مودی کی مبارکباد دھری کی دھری رہ گئی،بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خود کو سپر پاور بنانے کا خواب دیکھنے والی اور خطے میں خود کو ٹیکنالوجی کا مرکز کہنے والے بھارت ایک بار پھر دنیا کی نظروں میں مذاق بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی مبارکباد دھری کی دھری رہ گئی،بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا۔بھارتی خلائی ایجنسی کا خلا میں بھیجے سیٹلائٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔۔سیٹلائٹ دوردرازعلاقوں میں تعینات فوجیوں کے رابطوں کےلیے استعمال ہونا تھا۔یاد رہے کہ ھارتی خلائی تحقیقاتی ایجنسی کا 6 ماہ میں یہ دوسرا تجربہ ناکام ہوا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں