X

مرحوم مجید نظامی کی صحافتی، سماجی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2018ء) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مرحوم مجید نظامی کی صحافتی، سماجی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیر کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام مجید نظامی کی 90ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نے نوائے وقت گروپ کے اخبارات میں بے گناہ کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مستقل فیچر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا۔

مجید نظامی نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا، بھارت کا معاندانہ رویہ کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے اور بھارتی چہرہ بے نقاب کیا جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں