تائیوان کا سابقہ گینگسٹر اب باورچی بن کر ضرورت مندوں کو مفت نوڈلز کھلاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 ستمبر 2018 23:55

تائیوان کا سابقہ گینگسٹر اب  باورچی بن کر ضرورت مندوں کو  مفت نوڈلز ..
ین وی شن کی زندگی کا بڑا حصہ غیر قانونی سرگرمیوں  میں گزرا ہے۔ تائیوان کا یہ سابق گینگسٹر آج کل باورچی بن کر ضرورت مندوں کو مفت میں نوڈلز کھلا رہا ہے۔
ین وی شن کا خاندان نیو تائپے سٹی کی ایک مارکیٹ میں  گزشتہ کئی دہائیوں سے نوڈل کا سٹال لگاتا ہے۔اب 40 سالہ ین بھی اپنی ماں کے ساتھ اس سٹال پر کام کرتا ہے اور جو افراد نوڈل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، انہیں مفت میں نوڈل کھلاتا ہے۔

ین کے گینگسٹر سے باورچی  بن کر مفت نوڈل کھلانے کی کہانی  شنگھائی بیسڈ آن لائن آؤٹ لٹ نے ویڈیو کی شکل میں پیش میں کی ہے۔ اس  ویڈیو کو اب تک  لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔
ین  اتبدائی عمر میں ہی ماردھاڑ شروع کر دی تھی۔ ایک  لڑائی میں اپنے ساتھیوں کے اس نے ایک شخص کو غیر ارادی طور پر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس جرم میں اسے ساڑھے چار سال کی قید ہوئی ۔

رہائی کے بعد اس نے پھر  اپنی حرکتیں نہیں چھوڑی اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں  پھر سے آٹھ سال کے لیے جیل چلا گیا۔ جلد ہی اسے معطل سزا کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔ اس نے اسے نئی زندگی کا موقع جانا۔ اب وہ آزادی سے اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہے اور لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
ین کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ میں ضرورت مند افراد کو  600 سے 700  پیالے نوڈلز   مفت میں کھلاتا ہے۔

بہت سے لوگ مفت نوڈلز کھلانے میں ین کی مدد کرتے ہیں جبکہ کم رہ جانے والی رقم وہ اپنی جیب سے پوری کرتا ہے۔ ین گزشتہ چار سالوں میں ضرورت مندوں کو مفت میں   40 ہزار پیالے نوڈلز کھلا چکا ہے۔ ین معذور افراد کو ان کی رہائش پر نوڈلز فراہم  کرتا ہے۔ین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بے روزگار یا بزرگ افراد  ہی اس سے مفت نوڈل کا کہتے ہیں۔  ین نے ابھی فلاحی کام بھی شروع کر دئیے ہیں۔

وہ جیلوں میں جا کر قیدیوں کو اپنے تجربے کے بارے میں بتاتا ہے۔
ین کا کہنا ہے کہ اس کے سٹال پر اس کے خاندان سے ہی ایک 62 سالہ سابقہ گینگسٹر آتا ہے۔ اسے دیکھ کر ین کو یاد رہتا ہے کہ اپنے سابقہ راستے پر نہیں چلنا۔
ین کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے گینگسٹروں کا انجام اپنے رشتے دار کی طرح ہوتے دیکھا ہے۔ ین کا کہنا ہے کہ اسے اپنا بہت سا وقت ضائع ہونے کا احساس ہے، جس پر اسے افسوس بھی ہے۔
ین کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کی مدد اور لوگوں کی تعریف اسے سیدھے راستے پر رہنے میں مدد دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :