90سالہ خاتون کی ہینڈ گرینڈ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آمد۔ پولیس اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 ستمبر 2018 23:56

90سالہ خاتون کی ہینڈ گرینڈ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آمد۔ پولیس اسٹیشن کو ..
لیورکوزن، جرمنی میں ایک 90سالہ خاتون ایک موثر  ہینڈ گرنیڈ لے کر پولیس اسٹیشن آئیں تو پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔ ہنگامی الارم بجا کر پولیس اسٹیشن  کو خالی کرا لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس ہینڈ گرنیڈ  سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں اسی لیے  وہ اسے لے کر پولیس اسٹیشن آئیں تھی۔ خاتون کو یقین تھا کہ یہ ہینڈ گرنیڈ فعال نہیں ہے۔


خاتون نے بتایا کہ اُن کے شوہر اس گرنیڈ کو 1943 میں جنگ سے لائے تھے۔

(جاری ہے)

تب سے یہ گرنیڈ خاتون کے ڈیسک پر پڑا تھا۔
پولیس نے ہینڈ گرنیڈ کا معائنہ کیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ ہینڈ گرنیڈ ابھی بھی موثر ہے۔ اس پر پولیس نے ہنگامی الارم بجا کر پولیس اسٹیشن  خالی کرا یا اور  بم  سکواڈ کو بلوا  لیا۔ بم سکواڈ دو گھنٹوں بعد اس ہینڈ گرنیڈ کو اپنے ساتھ لے گیا۔
دوسری جنگ عظیم کو ختم ہوئے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے باوجود آج بھی بہت سے مقامات پر دوسری جنگ عظیم کے ناکارہ یا موثر بم ملتے رہتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں لندن میں بھی ایسا بم ملا تھا، جو پھٹ نہیں سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :