اطالوی تھیٹر میں رومی زمانے کے سونے کے سینکڑوں سکے دریافت

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 ستمبر 2018 23:55

اطالوی تھیٹر میں رومی زمانے کے سونے کے سینکڑوں  سکے دریافت

اٹلی کی وزارت ثقافت  کا کہنا ہے کہ شمالی اٹلی میں کومو کے ایک پرانے تھیٹر سے سونے کے  سینکڑوں رومی سکے دریافت ہوئے ہیں۔
سونے کے ان سکوں پہ درج تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پانچویں صدی میں رومی سلطنت کے خاتمے کے زمانے کے ہیں اور یہ کریسونی تھیٹر کے تہہ خانے میں ایک پتھریلے مرتبان سے سے برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ تھیٹر قدیم شہر  کومو سے زیادہ دور نہیں ہے۔

(جاری ہے)


اطالوی میڈیا کے مطابق ان سکوں کی مالیت کروڑوں  یورو  ہو سکتی ہے۔وزیر ثقافت البرٹ بونیسولی نے فیس بک پر بتایا کہ "ہم ابھی تک اس دریافت کی تاریخی تفصیلات اور ثقافتی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں لیکن یہ علاقہ ہمارے آثار قدیمہ کے لیے حقیقی خزانہ ہے۔"
مذکورہ تھیٹر کا افتتاح 1870 میں کیا گیا اور بعد ازاں سینما بنا دیا گیا جسے 1997 میں بند کر دیا گیا تاکہ اسے گرا کر اس کی جگہ پرتعیش رہائشی عمارت بنائی جائیں گی۔
میڈیا کے مطابق اب حکام کا منصوبہ ہے کہ اس جگہ تعمیراتی کام روک کر مزید کھدائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :