خون کا ایک سادہ ٹسٹ آپ کے جسمانی نظام کی گھڑی کا وقت بتا سکتا ہے
امین اکبر منگل 11 ستمبر 2018 23:56
سوموار کونارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے بتایا کہ انہوں نے خون کا ایک ایسا سادہ سا ٹیسٹ تشکیل دیا ہے جس سے 1.5 گھنٹے میں ہی کسی شخص کی اندرونی گھڑی کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس ٹسٹ کو ٹائم سگنیچر کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق سے مستقبل میں کسی بھی شخص کی شخصیت کے مطابق اس کے طبی علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ اس ٹسٹ سے دل کی بیماریوں سے لیکر ذیابیطیس اور الزائمر کا علاج ہو سکے گا۔
یہ تحقیق ایک امریکی جریدے پروسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز(پی این اے ایس ) میں شائع ہوئی۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں حیاتیاتی شماریات کی اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کی مرکزی مصنف روزمیری براؤن نے بتایا
"یہ حیاتیاتی گھڑی ہر قسم کے حیاتیاتی کاموں کو منظم کرتی ہے مثلاً جب بھی آپ کو نیند آنے لگتی ہے،جب آپ کو بھوک محسوس ہوتی ہے، جب آپ کا مدافعتی نظام فعال ہوتا ہے، جب آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، جب آپ کے جسم میں کوئی عارضی تبدیلی ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
تحقیق کے مطابق اس حیاتیاتی گھڑی کا ٹھیک سے کام نہ کرنا مختلف بیماریوں جیسے الزائمر ، دل کی بیماریاں اور ذیابیطس وغیرہ کا باعث بنتا ہے۔
ایک دوسری تحقیق کے مطابق کیموتھراپی یا بلڈ پریشر کی ادویات اگر مخصوص وقت پر لی جائیں تو بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
حالیہ مطالعے کے لیے محققین نے 73 لوگوں سے خون کے 1100 نمونے لیے۔ یہ نمونے تقریباً ہر دو گھنٹے بعد لیے گئے اور جینز کی سرگرمی کو ہر وقفے کے بعد چیک کیا گیا تاکہ دیکھا جائے یہ باقی دن میں کس طرح تبدیل ہوتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.