X

فلم ’’ستری‘‘ نے88.82کروڑ روپے کما لئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھاکپور کی ہارر فلم ’’ستری‘‘ نے ریلیز سے اب تک88.82کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق شردھاکپور کی ہارر فلم ’’ستری‘‘ اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔۔فلم نے اب تک 88.82کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ، فلم کے ہدایت کار عمار کوشک ہیں۔ فلم میں شردھا کے ساتھ راج کمار رائو نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں