سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اداکار ارمینا خان کا صارف کو کرارا جواب

بدھ 12 ستمبر 2018 20:20

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اداکار ارمینا خان کا ..
ؐکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ دنوں ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئیٹس شیئر کی تھیں، جس پر ارمینا خان آگ بگولہ ہوگئیں۔اگرچہ مذکورہ صارف نے اپنی تمام ٹوئیٹس کو بعدازاں حذف کردیا تھا، لیکن ارمینا خان نے وہ تمام ٹوئیٹس بذریعہ اسکرین شاٹ محفوظ کرکے اپنے اکانٹ پر شیئر کیے۔

ارمینا خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا اور استفسار کیا کہ اس شخص کی معلومات دینے میں کون ان کی مدد کرسکتا ہی اداکارہ نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا کہ اس صارف نے تمام ٹوئیٹس حذف کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور اسے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا'۔

ارمینا کا کہنا تھا، 'اگر آپ کسی کو برے کلمات کہتے سنیں تو برداشت نہ کریں بلکہ اس کی رپورٹ درج کروائیں، یہ سائبر کرائم ہے۔ اداکارہ کا مذکورہ صارف کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں، ایسے لوگ معاشرے کی برائی ہیں، ہمیں ہمارے والدین یہ نہیں سکھاتے۔اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ 'خواتین و حضرات، لڑکے اور لڑکیاں کبھی بھی کسی کی جانب سے غیر اخلاقی زبان برداشت نہ کریں، دنیا کے تمام اچھے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :