سلمان خان کے بہنوئی کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کردی

بدھ 12 ستمبر 2018 21:32

سلمان خان کے بہنوئی کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے شادی کی پیشکش ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) بالیو وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو راتری ‘ میں ان کے بہنوئی ایوش شرما مرکزی کردار کررہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم بھی جاری ہے۔

فلم کے ٹریلر جاری کرنے کی تقریب میں سلمان خان نے چھوٹی بہن ارپتا خان کے شوہر ایوش شرما کو لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اب تشہیری مہم کے دوران ہی انہیں خاتون مداح نے شادی کی پیش کش کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما فلم کی تشہیر کیلئے ممبئی کے مقامی کالج پہنچے جہاں تقریب کے دوران ہی نوجوان لڑکی سٹیج پر پہنچ گئی۔