مولانا طارق جمیل سے ڈانسر مہک ملک کی ملاقات

طارق جمیل کی تبلیغ پر ڈانس سے توبہ، لیکن توبہ کرنے پر بھائیوں نے سرپھاڑ دیا کہ آپ نے ناچنا چھوڑ دیا توہم کہاں سے کھائیں گے؟ ڈانسر کی مولانا طارق جمیل سے وظیفہ لگانے کی اپیل، مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں مزید 10 لڑکیوں نے بھی توبہ کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 نومبر 2018 19:57

مولانا طارق جمیل سے ڈانسر مہک ملک کی ملاقات
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر 2018ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے دبئی میں ناچنے والی لڑکی مہک ملک نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈانس سے توبہ کرلی، مہک ملک نے کہا کہ میرے توبہ کرنے پر میرے بھائیوں نے میرا سرپھاڑ دیا کہ آپ نے ناچنا چھوڑ دیا توہم کہاں سے کھائیں گے؟ مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں مزید 10 ڈانسر لڑکیوں نے بھی توبہ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 10 لڑکیوں نے توبہ کی۔ دو تین دن گزرے تومجھے ملازم نے کہا کہ باہر آپ کو2عورتیں ملنے آئی ہیں۔ میں اس سے کہا کہ ان کوجانے دو، مجھے کیوں ملنے آئی ہیں۔ عورتوں نے پھر پیغام بھیجا کہ مولانا کو بتائیں کہ ہم ”محلے“ سے آئی ہیں ، میں نے کہا ان کو بلاؤ، ان عورتوں میں ایک نائیکہ تھی جوبہت خطرناک کردار ہوتا ہے جس کا کام لڑکیاں تیار کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایک ڈانسر تھی جودبئی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مولانا آپ کی بات سنی اور توبہ کرلی۔ لیکن میرے بھائیوں نے مار مار کر سر پھاڑ دیا ہے۔ کہ اگرآپ  نے ناچنا چھوڑ دیا توہم نے روٹی کہاں سے کھانی ہے؟ ان لڑکیوں نے کہا کہ میرا کوئی وظیفہ لگا دیں ہم نے اب حرام کام نہیں کرنا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا جب میں ان لڑکیوں سے جاکرملا تومعلوم ہوا کہ یہ کتنا مظلوم طبقہ ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سردار صاحب، سردار صاحب ہی رہتا ہے جبکہ غریب کی بیٹی طوائف بن جاتی ہے۔میاں صاحب میاں ہی رہتا ہے جبکہ گھنگھرو پہننے والی طوائف کا داغ لے کرہی قبر میں جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بس میں جتنا تھا میں ان کے لیے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ اپنی بیٹی کا رشتہ کردیں میں سارا خرچہ اٹھاؤں گا۔ لیکن اس کے والد نے مجھے کہا کہ طوائف سے کون شادی کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ ایسی لڑکیاں غریب طوائف کا طعنہ لیے قبر میں چلی جاتی ہیں جبکہ شریف زادہ شریف زادہ ہی رہتا ہے۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں