Live Updates

وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا

عمران خان کا وفاقی وزیر خزانہ اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 دسمبر 2018 18:44

وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا، عمران خان کا وفاقی وزیر خزانہ اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان اور مشیر خاص نعیم الحق کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے پرفارم کیا جس کا انہیں اسپیشل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت، خزانہ اور منصوبہ بندی نے برے حالات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے ہیں لیکن اگر برے حالات ہیں تو پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے آتی؟۔ آج سوزکی، کوک، پیپسی اور ایگزون نے پاکستان میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ فونٹین والے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے اسکول کھولیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان تمام چیزوں کا کریڈٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔ مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایسی ہی سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات