آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس ااہلکار کو طبی سہولت کی عدم فراہمی پر اے آئی جی ویلفیئر سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:46

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس ااہلکار کو طبی سہولت کی عدم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سندھ سیکریٹریٹ میں دوران ڈیوٹی سلیم اختر نامی کانسٹیبل پر فالج اٹیک اور بعداذاں فوری طبی امداد کے بعد مستقل علاج کے حوالے سے جملہ پولیس اقدامات کی عدم فراہمی پر اے آئی جی ویلفیئرسندھ اور ایس ایس پی سیکیورٹی زون ون سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔انہوں نے اے آئی جی ویلفیئر سندھ کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس فلاح وبہبود کے حوالے سے باقاعدہ طور پر موجود میکنزم پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور مذکورہ اہلکار کے اہل خانہ سے بذات خود ملاقات کرکے ناصرف معیاری علاج اور اسکی جلد صحتیابی کے اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ اس ضمن میں متعلقہ اسٹاف کو بھی واضح احکامات دیں کہ سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود اور طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں جملہ اقدامات کو انتہائی ٹھوس غیر جانبدارنہ اور مربوط بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے لانڈھی مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم شخص کی مبینہ فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار کے زخمی ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے باالترتیب انکوائری اور ضروری اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔