X

پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین 31 دسمبر سے قبل اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں سے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر سے قبل اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرا دیں، انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 137 کے تحت یہ اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔

اراکین سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی طرف سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ کو فارم بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں