X

پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کردیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی جریدے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عیسائی کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ پوپ فرانسس اگلے برس فروری کے ماہ میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ پوپ فرانسس کے دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان دبئی کے حاکم اور اماراتی نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے اماراتی شہریوں کو پوپ فرانسس کے دورے کی خوشخبری سنائی۔

[short][show_embed_tweet_amp 3293][/short]
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوپ فرانسس کے دورہ متحدہ عرب امارات سے بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔

جبکہ دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان موجود خلیج کو کم کرکے امن کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔


شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بعد متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کی جانب سے بھی خصوصی ٹوئٹ کیا گیا۔
[short][show_embed_tweet_amp 3294][/short]

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک پوپ فرانسس کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ ہم پوپ فرانسس کو متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ پوپ فرانسس امن، بھائی چارے اور برداشت کی علامت ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب تاریخی ثابت ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں