ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی وجہ بتا دی
عمران خان میرے لیے بیٹے جیسے ہیں، مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہیں ماں جتنی عزت دیتے ہیں، اسی لیے محبت سے ان کا ہاتھ تھاما: سیتی حسما محمد علی
محمد علی جمعرات 6 دسمبر 2018 20:43
(جاری ہے)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ انہیں ماں کا درجہ دیا ہے۔ سیتی حسما محمد علی کہتی ہیں کہ عمران خان ہمیشہ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہیں ماں جتنی عزت دیتے ہیں۔
اسی لیے ایک تقریب کے دوران عمران خان کا ہاتھ محبت سے تھاما تھا۔ عمران خان ان کیلئے بیٹے جیسے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کی وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیاکہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا; کیوں نہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.