خوشخبری!عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں متوقع

فواد چوہدری کے مطابق عید 12 اگست کو ہو گی، سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 11:16

خوشخبری!عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹیاں ہوتی ہیں۔

اگر حکومت دو روز کی چھٹیوں کا بھی اعلان کرتی ہے تب بھی پانچ چھٹیاں ہوں گی کیونکہ عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہو گا۔فواد چوہدری کا اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن کی دیگر اسلامی ممالک نے بھی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس کیلنڈ ایپ کو او آئی سی منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اسے تسلیم کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےعیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے تیار کیے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ اس کیلنڈر کی تیاری کے بعدرویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کیے گئے قمری کلینڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے۔ ہم نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او اجلاس کا حصہ بنانے کے لیے دفتر خارجہ کو درخواست دی ہے۔

ہمارا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا۔پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای سی او کی سائنس فاؤنڈیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے گیا تھا،پہلے آر سی ڈی ہوا کرتا تھا اب ای سی او بن چکا ہے۔17اکتوبر کو سر سید کے یوم ولادت کے موقع پر سائنس کانفرس کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں بل گیٹ،مارک زکمبرک،ملالہ یوسفزئی اورگوگل کے مالک کو دعوت دی جائیں گی۔