میرا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے، یہ ایک جدوجہد ہے
اگر میرا کوئی ذاتی مقصد ہوتا تو وہ راستہ بھی مجھے آتا ہے جس میں آپ کو جوتے صاف کرنا پڑتے ہیں۔ مریم نواز
سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جولائی 2019 11:12
(جاری ہے)
آپ یہ نہ سمجھیں کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جس راستے کا میں نے انتخاب کیا ہے اُس میں اتنی مشکلات ہیں۔
مجھے پوری طرح اس چیز کا اندازہ تھا اور اُس کے باوجود میں نے اس راستے کا انتخاب کیا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حال ہی میں سیاست میں کافی زیادہ متحرک ہوئی ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ دو روز قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اُٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ شہری جو ایک آزاد ، خود مختار اور جمہوری ملک میں رہنا چاہتا ہے آئے اور ہمارے ساتھ شامل ہو جائے۔ یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو! ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جج واپس بھیج دیا گیا مگر نواز شریف بے گناہ ہونے کے باوجود آج بھی قید ہے! واہ رے انصاف! مریم نواز نے کہا کہ شیر آئے گا اور ضرور آئے گا انشاءاللہ۔ آ رہا ہے! لوگو انصاف کے لیے آواز اٹھاؤ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے یہ ٹویٹر پیغامات دیکھ کر صاف واضح ہو گیا کہ مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر سے احتجاجی سیاست کی جانب چل نکلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.