برطانوی آئل ٹیبکر پر ایرانی قبضہ،18 بھارتی بھی تحویل میں

ایک فلپائنی،تین روسی،ایک لیٹویا کا شہری بھی شامل ،جلد رہا کیا جائے ،فلپائنی وزارت داخلہ کا بیان

اتوار 21 جولائی 2019 11:30

برطانوی آئل ٹیبکر پر ایرانی قبضہ،18 بھارتی بھی تحویل میں
نئی دہلی/منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) ایران نے آبنائے ہرمز سے جس برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے، اس میں سوار عملے کے 23 افراد میں سے اٹھارہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ ان کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت اور فلپائن کی حکومتوں نے تصدیق کر دی ، آبنائے ہرمز سے ایرانی قبضے میں لیے جانے والے برطانوی آئل ٹینکر کے عملے میں ان کے شہری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ بھارتی حکام ایران میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کی بازیابی جلد از جلد ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز میں اٹھارہ بھارتی موجود ہیں۔منیلا میں وزرات خارجہ نے کہا کہ تہران میں ان کے سفیر کوشش میں ہیں کہ اس ٹینکر میں سوار ایک فلپائنی شہری کو جلد از جلد رہا کر دیا جائے۔ بتایا گیا کہ ہے کہ فلپائنی حکام کی کوشش ہے کہ فلپائنی شہری کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔ اس برطانوی آئل ٹینکر میں سوار عملے کے دیگر چار ارکان میں سے تین کا تعلق روس جبکہ ایک کا لیٹویا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :