سعودی عرب میں قرائت اور اذان کا عالمی مقابلہ، اول انعام 5 ملین ریال

اتوار 21 جولائی 2019 12:05

سعودی عرب میں قرائت اور اذان کا عالمی مقابلہ، اول انعام 5 ملین ریال
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرائت قرآن اور اذا ن کے عالمی مقابلوں کا اعلان کیا ہے جس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو بالترتیب 5 ملین اور 2 ملین ریال بطور انعام دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جنرل تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں اب تک 162ملکوں کے 21000 سے زائد افراد اپنے ناموں کا اندراج کراچکے ہیں۔ان میں قرائت کے لئے 11 ہزار اور اذان کے مقابلے کے لئی9 ہزار سے زائد افراد شامل ہیں۔