بھارت، نالے میں پھینکی گئی نومولود بچی کو کتوں نے بچالیا

زور، زور سے بھونکتے کتوں نے علاقہ مکینوں کو متوجہ کیا،لوگوں نے بچی کواسپتال منتقل کرکے جان بچالی

اتوار 21 جولائی 2019 15:55

بھارت، نالے میں پھینکی گئی نومولود بچی کو کتوں نے بچالیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) بھارت میں پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے نالے میں پھینکی گئی نوازئیدہ بچی کو گلی کے آوارہ کتوں نے نکال کر بچا لیا۔لوگوں نے بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں آوارہ کتوں نے نالے کے پانی میں پلاسٹک کی تھیلی میں بہتی نوزائیدہ بچی کو نکال لیا اور زور زور سے بھونکتے ہوئے علاقہ مکینوں کو متوجہ کیا۔

لوگوں نے بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ پورا واقعہ فلم بند ہو گیا اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 4 بجے ایک خاتون پلاسٹک کی تھیلی میں کوئی چیز لاتی ہے اور اسے مکانوں سے منسلک نالے میں پھینک کر چلی جاتی ہے تھوڑی دیر بعد کتوں کو ایک غول آتا ہے جو نالے سے تھیلی کو نکال کربچی کو بچا لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :