ہمارے درمیان تقریباً 6 ماہ سےعلیحدگی ہوچکی ہے، اداکار محسن
ان کا مطالبہ تھا گھر ان کے نام کرو، اگر4سال تک تشدد ہوا ہے تو کوئی ایک میڈیکل رپورٹ ہوتی، والد اپنی بیٹی کا جھوٹ پکڑے جانے پرمجھے کہتا کہ’’پترایک گناہ تے خدا وی معاف کردیندا اے‘‘۔ پریس کلب لاہورمیں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 22:50
(جاری ہے)
کئی جھوٹ بھی سامنے آئے وہ مجھے کہیں کا بتا کر کہیں اور چلی جاتی تھیں۔ شادی کے چند روز بعد ہی ان کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے۔
ان کے والد بھی اس کے گواہ ہیں۔ اپنی بیٹی کا جھوٹ پکڑے جانے پروہ مجھے کہتے پترایک گناہ تے خدا وی معاف کردیندا اے۔ ان کو غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔ محسن نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی پرسنل لائف کو کبھی میڈیا پر نہیں اچھالا۔ ان کی طرف سے اکثر یہ حرکتیں ہوتی رہتی تھیں۔ پھر ہمارا بچہ ہوگیا، بچے کے بعد میں اس لیے رک گیا کہ میرے سامنے بیٹے کی شکل آگئی، میں نے کہا کہ ہم مستقل تاعمر علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں، لیکن وہ اس بات پر بھی آمادہ نہیں ہوئے۔ میں نے گھر والوں سے کہا کہ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں ، اکیلے نہیں رہ سکتا، یہ میرا شرعی حق ہے۔ انہوں نے لاہور اور فیصل آباد میں سارے تماشے دیکھے تھے۔گھروالوں نے کہا کہ آپ شادی کرلو۔ میں نے جب یہ بات فاطمہ سہیل سے کی تویہ بھڑک اٹھیں۔ اس کے بعد ٹی وی انٹرویو میں مجھ سے سوال ہوا کہ آپ کی نجی زندگی بارے بات ہورہی ہے، یہ بات بھی ان کو گراں گزری۔میری بیگم کو جھوٹ کی عادت اور ادھوری کہانی سنانے کی عادت ہے۔ اس انٹرویو کے رات اڑھائی بجے میرے گھر آگئی کہ میں نہیں جاؤں گی، یہ گھر میرے نام کرو۔ یہ سارا پلانٹڈ تھا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.