Live Updates

جہانگیر ترین کا حکومت سے پلاسٹک بیگ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

سول ایوی ایشن کا غیرمنطقی نوٹیفکیشن نظرسے گزرا،مسافروں کو سامان پلاسٹک میں لپیٹنے پرمجبورکرنا ٹھیک نہیں،نوٹی فکیشن جلد سے جلد واپس لیا جائے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جہانگیرترین کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 23:40

جہانگیر ترین کا حکومت سے پلاسٹک بیگ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے سول ایوی ایشن سے پلاسٹک بیگ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کا غیرمنطقی نوٹیفکیشن نظرسے گزرا،مسافروں کو سامان پلاسٹک میں لپیٹنے پرمجبورکرنا ٹھیک نہیں،نوٹی فکیشن جلد سے جلد واپس لیا جائے۔

انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے نوٹیفکیشن کو لازمی قرار دینے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مسافروں کو سامان پلاسٹک میں لپیٹنے پر مجبورکرنا ٹھیک نہیں۔ مسافروں کی مرضی ہے کہ سفری سامان پر پلاسٹک لپٹوائیں یا نہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سول ایوی ایشن کا غیرمنطقی نوٹیفکیشن نظرسے گزرا۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن جلد سے جلد واپس لیا جائے۔

اس کے برعکس وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے۔ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے معلومات حاصل کی ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کا مقاصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے سینئر تجزیہ کار شاہد لطیف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی کمپنی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ فضائی مسافروں کے سامان کو پلاسٹک کے بیگز میں لپیٹنے کا ٹھیکہ کیا ہے۔ جس سے روزانہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا۔زر تاج گل نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات میں جیلوں میں قید افراد اپنہ صحت کے مسائل پر واویلا کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات