Live Updates

کیپیٹل ون ایرینا میں وزیر اعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم نے حاضرین کو جذباتی کر دیا

پاکستانیوں کے اجتماع کے دوران وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر پیر 22 جولائی 2019 03:43

کیپیٹل ون ایرینا میں وزیر اعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) کیپیٹل ون ایرینا میں وزیر اعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔ پاکستانیوں کے اجتماع کے دوران وزیراعظم عمران خان کی 22 سا لہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ دستاویزی فلم میں عمران خان کی کرکٹ سے لیکر وزیراعظم پاکستان بننے تک کی جدوجہد کا سفر دکھایا گیا۔

ویڈیو میں ان جلسوں کی بھی جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں لاکھوں لوگوں کے اجتماع سے وزیراعظم عمران خان خطاب میں نئے پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے مذکورہ دستاویزی فلم کو گہری دلچسپی سے دیکھا۔ اس قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا ہاتھ میں کشکول لے کرمانگنے نہیں آئے، ہم خطے کی خوشحالی،دوطرفہ تعلقات کو استوارکرنے، سی پیک اورکرتار پور راہداری کی دعوت دینے آئے ہیں،ایک وہ پاکستانی طبقہ ہے جو دولت پاکستان منتقل کرتا ہے،اور ایک طبقہ پیسا منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر منتقل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ارینا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں آپ نے ثابت کردیا کہ آپ زندہ قوم ہیں، آج آپ کے ولولے اور جوش کو دیکھ کربہت سے لوگ خوش بھی ہیں اور پریشان بھی ہو رہے ہوں گے، آپ نے تاریخ بنا دی۔ ماضی میں بھی اجتماع ہوتے رہے لیکن بند کمروں میں ہوتے رہے، کیپٹل ون ارینا میں کوئی ایونٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا وزیراعظم ہے جو بوئنگ 777میں نہیں ، پہلا وزیراعظم ہے جو نجی ایئرلائن میں آیا ہے،ماضی میں وزیراعظم آئے لیکن اس وزیراعظم نے کہا کہ یہ فائیواسٹار ہوٹل میں نہیں ، سفیر کے گھر میں رہیگا۔انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ ترسیل کرتے ہیں، وہ پاکستان کی برآمدات کے برابر ہے، اگر بڑھ نہ گیا ہو۔ پچھلے دنوں میں اس سرمائے میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک پاکستانی وہ ہے جو دولت پاکستان منتقل کرتا ہے، ایک وہ طبقہ ہے جو ملک کو لوٹ کر پیسا بیرون ملک منی لانڈرنگ کیلئے منتقل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ اورسیز پاکستانی ہوتے ، تو شاید شوکت خانم نہ ہوتا، نم یونیورسٹی نہ ہوتی، تحریک انصاف کی بنیاد نہ رکھی جاتی۔ یہ طبقہ ہے جو غاصبو ں، لٹیروں ، چوروں سے نجات چاہتا تھا، اور عمران خان کی آمد چاہتا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کئی سالوں بعد امریکا میں قدم رکھا ہے۔ ہم ہاتھ میں کشکول لے کرنہیں آئے۔ نہ ہی کوئی امداد مانگنے آئے ہیں،ہم اپنی قوم کیلئے آئے ہیں، عمران خان کل ٹرمپ سے جب ملیں گے تو بتائیں گے وہ نئے پاکستان کو کیسے دیکھ رہے ہیں ۔ دعا ہے اللہ اس خواب کو پروان چڑھا دے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور خطے کی خوشحالی کیلئے آئے ہیں۔ ہم سی پیک کوریڈور، کرتار پور کیلئے آئے دعوت دینے آئے ہیں۔امریکا میں دوطرفہ تعلقات کو ازسرنو استوار کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے قبائلی اضلاع میں کامیابی سے الیکشن کا انعقاد کیا ہے۔ فاٹا میں امن افواج پاکستان کی قربانیوں سے آیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات