Live Updates

نیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا،پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی، بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباء پروری ہوتی ہے،وزیر اعظم عمران خان

پیر 22 جولائی 2019 07:30

نیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا،پاکستان میں میرٹ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا کے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی اور بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباء پروری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملک دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ، پہلے ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو اٹھایا اورپھر اس کا بھائی شہباز شریف لیڈر بن گیا، بلاول بھٹو بھی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی کا سربراہ بن گیا، ولی خان کا بھی خاندان اپنی جماعت کی سربراہی کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی بھی لیڈر بنے پھر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم نے طاقت ورکااحتساب شروع کیا ہے توسب اکٹھے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل رحمان دینی زرداری سیکولر اور مسلم لیگ (ن) جسے اپنے نظریے کا ہی پتا نہیں ،سب کے سب صرف ایک ہی مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ مقصد این آراو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماراملک صرف بدعنوانی اور رشوت کی وجہ سے پیچھے رہ گیاہے، کرپشن سے پاک صاف پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بے نامی جائیدادوں کا ضبط کرنا شروع کر دیا ہے اور منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جو تاجرکہ رہے ہیں ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہیں ہوں گے، ملک کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کے لئے انہیںرجسٹرڈ ہوناپڑے گا۔ پاکستان کومعاشی بحران سے نکال کراپنے پاؤں پرکھڑاکریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات