Live Updates

وقار یونس کا امریکا میں کامیاب جلسہ کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

کپتان آپ لیجنڈ ہیں،آپ نے جو حاصل کیا وہ تاریخ میں کسی کے حصے میں نہیں آیا۔اسی طرح آگے بڑھتے رہیں کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ وقار یونس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جولائی 2019 10:45

وقار یونس کا امریکا میں کامیاب جلسہ کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے امریکا میں کامیاب جلسہ کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کپتان آپ لیجنڈ ہیں امریکہ میں ایک شاندار اجتماع رہا۔آپ نے جو حاصل کیا وہ تاریخ میں کسی کے حصے میں نہیں آیا۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ اسی طرح آگے بڑھتے رہیں کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امریکا میں اس بڑے جلسے کا رسپانس قابلِ دید تھا۔
خیال رہے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹلمیں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ لگانے والے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ سنتا آ رہا ہوں لیکن اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں آپ کو یقین ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں ایک چیز آپ نے یاد رکھنی ہے اللہ نے یہ جو ہمیں ملک دیا ہے، کسی کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان اب ہر سال آپ کو تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ہر سال بہتری سے بہتری کی جانب سفر کرے گا۔

زیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں جو ملک آگے گئے وہ میرٹ کی بنیاد پر آگے گئے، جمہوریت میں میرٹ اہم ہوتا ہے، لیڈر شپ میرٹ کی بنیاد پر ابھرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میرٹ کی وجہ سے دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے، پاکستان میں کرکٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو ملٹری ڈکٹیٹر نے لیڈر بنا دیا، نوازشریف کی وجہ سے شہباز شریف وزیراعلیٰ بنا رہا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر لیڈر بن گئے، ولی خاندان کا بھی یہی حال ہے، مولانا فضل الرحمان بھی اسی طرح لیڈر بنے اور اس کے بھائی اور بچے بھی لیڈر بن گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات