Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے ملاقات

پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، نئے پروگرام کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھے گا. صدر ورلڈبنک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 10:55

وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے ملاقات
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی۔2019ء) وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے ملاقات ہوئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس کی ملاقات پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزرا کا وفد بھی ملاقات میں موجود تھا.

وزیراعظم کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ورلڈبینک کے صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور عالمی بینک کے پاکستان سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کو سراہا.

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی سے متعلق حکومتی ویژن پر بھی اعتماد میں لیا، اس دوران انہوں نے ورلڈبینک کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار اطمینان کیا.

اس موقع پر عمران خان نے امید ظاہر کی کہ عالمی بینک پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا، حکومت پاکستان بھی عالمی بینک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی. عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے کئی منصوبے مکمل ہوئے، نئے پروگرام کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھے گا.

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا، سماجی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے پروگرام قابل ستائش ہیں، عالمی بینک وزیراعظم کے معاشی استحکام ویڑن میں تعاون کرے گا. عمران خان نے ورلڈبینک کے صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور عالمی بینک کے پاکستان سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کو سراہا. اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی سے متعلق حکومتی ویژن پر بھی اعتماد میں لیا، اس دوران انہوں نے ورلڈبینک کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار اطمینان کیا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات