Live Updates

ملک کو مشکل وقت سے نکال کر دکھائیں گے. وزیراعظم

پاکستان کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن دنیامیں منفردہے‘ ملک کوانڈسٹریلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں. عمران خان کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 11:06

ملک کو مشکل وقت سے نکال کر دکھائیں گے. وزیراعظم
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل وقت سے نکال کر دکھائیں گے، آپ کے سامنے نیا پاکستان بن رہا ہے. واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان نے تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو30سال سے جانتاہوں،امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے محنت سے اپنی پہچان بنائی،پاکستان کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت میں پاکستان دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں،سب سے زیادہ پاکستانیوں کاٹیلنٹ امریکامیں دیکھنے کوملا،ناروے کے پاکستانیوں کی کارکردگی بھی غیرمعمولی رہی.

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کیلئے پاکستانی نژادامریکیوں کاکردارہے،پاکستان کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن دنیامیں منفردہے،صدرشی جن پنگ دوراندیش،غیرمعمولی شخصیت ہیں چین کے بعدجاپان بھی پاکستان میں صنعتیں لگاناچاہتاہے.

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملک سی پیک میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،ہمارے ملک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے،چین زرعی شعبے میں پاکستان سے تعاون کررہاہے،پاکستان12موسموں کی وجہ سے منفردحیثیت کاحامل ہے. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدس مقامات ہیں،لاہوراورپشاورعظیم تاریخی ورثے کے حامل شہرہیں،پشارکی تہذیب و تمدن اڑھائی ہزارسال پرانی ہے،رواں برس اس قدرسیاحت ہوئی کہ ہوٹل کم پڑگئے.

عمران خان نے کہا کہ امریکی تاجروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،70کی دہائی میں سوشلزم نےہماری صنعتوں کابیڑاغرق کیا،جب تک منافع نہیں ہوگاسرمایہ کاری نہیں آئےگی،جب سرمایہ کارملک سے بھاگ جائے توملک ترقی نہیں کرتا،60کی دہائی میں پاکستان کی صنعتی پیداوارانڈونیشیائ،ملائیشیا اورسنگاپورکے برابرتھی. انہوں نے کہا کہ ملک کوانڈسٹریلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں،تاجروں اورسرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں،تاجرخیرات دینے نہیں منافع کمانے آٓتے ہیں،10سال میں ملکی قرضہ 6ہزارسے30 ارب روپے ہوگیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ میں اسلاموفوبیاسے مسلم گھرانے مشکل کاشکارہیں،چین،سعودی ارب،قطراوریواے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،دوہری شہریت والوں کوووٹ کاحق دینے جارہے ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات