فاطمہ سہیل اور ہر اس خاتون کے ساتھ کھڑی ہوں جو گھریلو تشدد کا سامنا کر رہی ہے، سینیٹر شیری رحمان

پیر 22 جولائی 2019 11:32

فاطمہ سہیل اور ہر اس خاتون کے ساتھ کھڑی ہوں جو گھریلو تشدد کا سامنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سابق اطلاعات ونشریات سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وہ اس وقت فاطمہ سہیل اور ہر اس خاتون کے ساتھ کھڑی ہیں جو گھریلو تشدد کا سامنا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں ہر وقت ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں اور وہ کئی برسوں سے اس پر کام کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل کرنے کے بعد اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔