وینز ویلا کے جنگی طیارے کا عالمی فضائی حدود میں امریکی جہاز کا جارحانہ تعاقب

ہماررے جہاز کا پچھا کرنا وینز ویلا کے صدر نیکولس مادورو کے باغیانہ طرز عمل کا کھلا ثبوت ہے،امریکی فوج

پیر 22 جولائی 2019 11:50

وینز ویلا کے جنگی طیارے کا عالمی فضائی حدود میں امریکی جہاز کا جارحانہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) امریکی حکام نے بتایا ہے کہ وینز ویلا کے ایک جنگی طیارے نے امریکی انٹیلی جنس طیارے کا کیریبین سمندر کے علاقے میں عالمی فضائی حدود میں پرواز کے دوران جارحانہ انداز میں تعاقب کیا۔ یہ واقعہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا واضح ثبوت بتایا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی سدرن کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی فضائی حدود میں وینز ویلا کے جنگی طیارے کاہمارے جہاز کا پچھا کرنا وینز ویلا کے صدر نیکولس مادورو کے باغیانہ طرز عمل کا کھلا ثبوت ہے۔

وینز ویلا امریکا پر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کا الزام عاید کرتا ہے مگر اس کے طیارے عالمی فضائی حدود میں بھی امریکی طیاروں کا پیچھا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایک طیارہ اے بی۔ 3 جو متعدد نوعیت کے مشن پر تھا کا عالمی فضائی حدود سے گذرتے ہوئے وینز ویلا کے سو۔30 طیارے نے تعاقب کیا۔ امریکا اس اقدام کو وینز ویلاکی طرف سے جہاز اور اس کے عملے کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش قرار دیتا ہے۔

دوسری طرف وینز ویلا کے وزیر دفاع ولادی میر باڈرینو لوبیز نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایک جنگی جہاز کسی پیشگی اطلاع کے بغیر وینز ویلا کی فضائی حدود میں گھس آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جہاز نے وینز ویلا کے مرکزی ہوائی اڈے کی کمرشل پروازوں کوخطرے میںڈال دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :